ابنا: جرمن کے سابق وزیر خارجہ فیشرنے سوئیزر لینڈ کے اخبـار لٹمیس میں اپنے مقالہ میں یورپی یونین کے رکن مما لک پر زورد یا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاملات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کریں۔ انھوں نے کہا کہ یہ یورپی یونین کے رکن ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اختلافی مسائل کو گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ حل کریں ۔فیشر نے کہا کہ ایران کمزور نہیں بلکہ ایک طاقتور ملک ہے اورفوجی کارروائی اور اقتصادی پابندیوں سے اسے شکست دینا ممکن نہیں ہے۔
ادھر یورپی یونین نے بعض ایرانی کمپنیوں اور شخصیات پر پابندیوں کا آغاز کردیا ہے لیکن ایران نے مغربی ممالک کی پابندیوں کو رد کردیا ہے ادھر روس اور چین نے بھی مغربی ممالک کی ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو بے سود اور بے فائدہ قراردیا ہے۔............. /169